Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔

ڈی جی پی ڈ ی ایم ا ے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل قدرے زیادہ مضبوط ہے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ولنرایبل اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دریائے سندھ میں تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

Related posts

پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، گلین میکسویل

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

admin

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی

Mobeera Fatima

Leave a Comment