Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 8 افراد جاں بحق، مواصلاتی نظام متاثر

آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں اورسیلاب کے باعث 8افرادجاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں،بارشوں کے باعث 6پل اور کئی رابطہ سڑکیں متاثرہوئی ہیں۔

آزادکشمیر میں مختلف مقامات پر 30 سے زائد مکانات اوردکانیں تباہ ہو گئی ہیں،بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر ہے۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 2دن کی چھٹی کااعلان کردیا گیا ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اسکولوں میں عارضی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں،وزیر اعظم آزادکشمیر نے سیلاب متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وادی نیلم، رتی گلی اور پتلیاں میں 500 سے زائد افراد پھنس گئے ہیں، لوہار گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مظفرآباد کا خیبرپختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

Related posts

پنجاب میں جیلوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے کتنے ہزار جدید کیمرے لگا ئے جا رہے ہیں

Mobeera Fatima

صدارتی ایوارڈ سے متعلق بیان، فضیلہ قاضی نے وضاحت کر دی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment