پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رد و بدل کا امکان ہے، پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہو سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ کچھ دنوں سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کا اثر پاکستان میں بھی قیمتوں پر پڑے گا۔
حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
