Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) نے جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری اور بارشوں کا امکان ہے۔بارشیں اگلے کچھ دن تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب کا بھی خدشہ ہے، نشیبی اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، شمالی سرحدوں اور نجران کے علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مشرقی صوبے،ریاض اور قصیم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سعو دی عرب کے محکمہ شہری دفاع اور موسمیات نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور وادیوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Related posts

چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب

Mobeera Fatima

حکومت کا حصہ بننا آبیل مجھے مار کی مانند، سیاسی موت کے سوا کچھ نہیں، حافظ حمداللہ

Mobeera Fatima

پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Mobeera Fatima

Leave a Comment