Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ٹارگٹڈ آپریشن ، باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ

باجوڑ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر آج سے 14 اگست تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں آج 11 صبح گیارہ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک 12 گھنٹے کیلئے کرفیو رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صبح 10:30 بجے تک اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

دوسری جانب کئی دنوں سے تحصیل ماموند سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے 107 سرکاری اسکولز اور کالجز خالی کر دیئے ہیں جبکہ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں 450 ٹینٹس پر مشتمل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں،ایم کیو ایم پاکستان

Mobeera Fatima

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment