سکھر، سی ٹی ڈی سندھ نے حساس ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سکھر میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نہ صرف ڈاکوؤں کو ہتھیارفراہم کرتے تھے بلکہ ممنوعہ اورغیر قانونی اسلحے کے ڈیلرزکو بھی سپلائی دیتے تھے، گرفتارملزمان کی نشاندہی پرایک گاڑی اوربڑی مقدارمیں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ادھر کراچی میں پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فونز اورنقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق لیاری کےعلاقے کلاکوٹ میں پولیس نے موٹرسائیکل چورکوگرفتارکرلیا، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
