Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںتعلیم

ایم ڈی کیٹ فیس میں بڑا اضافہ ، طلبہ اور والدین کا تحفظات کا اظہار

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے ایم ڈی کیٹ فیس میں بڑا اضافہ اضافہ کر دیا ، فیس میں اضافے پر طلبہ اور والدین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ برس 2024 میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے فیس 7 ہزار روپے اور 2023 میں 5 ہزار تھی جو اب 9 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

گزشتہ برس پاکستان بھر سے 32 ہزار 977 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی اس حساب سے رواں برس پی ایم ڈی سی کو دو ارب 96 کروڑ 34لاکھ 93 ہزار کی آمدنی ہو گی۔

واضح رہے پی ایم ڈی سی کے مطابق داخلہ ٹیسٹ اتوار 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بھی ایک ہی وقت پر منعقد ہو گا ، ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری رہے گی، لیٹ فیس کیساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر ہے۔

Related posts

آزاد کشمیر میں تیز بارش اور برفباری، گلگت میں شدید برفباری سے نظام درہم برہم

Mobeera Fatima

پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

Mobeera Fatima

کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، زیر قبضہ 75 فیصد علاقہ خالی کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

Leave a Comment