Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

جنوبی افریقہ سے 12 زرافے پاکستان لانے کی تیاری، لاہور زو کیلئے بڑی پیش رفت

جنوبی افریقہ سے 12 زرافوں کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی، زرافوں کو ڈائریکٹ لانے کیلئے ائیر لائن سے بات چیت جاری ہے۔

ڈائریکٹر زو مدثر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر زرافوں کو 15 دن سے ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھ کر جائزہ لیا جائے گا، 12 زرافوں میں سے 9 سفاری زو اور 3 کو چڑیا گھر لاہور منقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے، اس سے پہلے 2018 میں چڑیا گھر کیلئے 3 زرافے جنوبی افریقہ سے ہی منگوائے گئے تھے۔

مدثر حسن نے کہا کہ سفاری زو کیلئے دیگر بڑے جانور اور ہاتھی منگوانے کے کیسز کی پیروی بھی کی جا رہی ہے۔

 

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

ہم اپنا دفاع کریں گے اور وہ سب کچھ کریں گے جو ہمارا حق ہے، ایران

Mobeera Fatima

قائد اعظم محمد علی جناح کا آج 148واں یوم پیدائش

Mobeera Fatima

Leave a Comment