Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ ، خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف 16 سال بعد اپیل منظور

لاہور ہائیکورٹ نے انکوائری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس اویس خالد نے درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔

عدالت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 10 اے فیئر ٹرائل کا حق دیے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جا سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کو نوکری سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات کی دوبارہ انکوائری کی ہدایت کر دی ہے، عدالت نے درخواست گزار کے واجبات کی ادائیگی کو انکوا ئری کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

درخواست گزار پر الزام تھا کہ بھرتی کے وقت اس نے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروائے،عدالت نے کہا کہ انکوائری کے دوران درخواست گزار کو الزامات کا جواب دینے کا موقع نہیں دیا گیا، انکوائری کے دوران متعلقہ ادارے سے کسی کو سمن نہیں کیا گیا۔

Related posts

ریاست کسی بندے کو اٹھا لے تو لوگ کہاں جائیں ؟ پشاور ہائیکورٹ

admin

سرمایہ کاری کیلئے اقدامات، ہم سعودی عرب سے مدد کے بجائے ترقی کی بات کررہے ہیں،مصدق ملک

admin

مورچے مسمار کرنے سے انکار ، پولیس کے کرم کے قبائل سے مذاکرات

Mobeera Fatima

Leave a Comment