سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی نے صوبائی حکام کے حوالے سے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ا نٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
موبا ئل انٹر نیٹ ڈیٹا سروس 15 اگست تک معطل رہنے کا امکان ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مو بائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل کی گئی ہے۔
موبائل ا نٹرنیٹ سروس بند کرنے والے اضلاع میں کوہلو، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور ہرنائی بھی شامل ہیں۔
