Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

قومی ون ڈے اسکواڈ کا برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن

قومی ون ڈے اسکواڈ نے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستانی اسکواڈ نے کوچز کی زیر نگرانی  نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا، جہاں باولرز اور بیٹرز نے کوچز کے دیئے گئے ٹارگٹس کو پورا کیا، یہ ون ڈے سیریز پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا حصہ ہے۔

نیٹ سیشن سے قبل قومی ون ڈے اسکواڈ نے جسمانی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا، جس کے بعد کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس بھی کروائی۔

واضع رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا ون ڈے میچ 8 اگست، دوسرا 10 اور تیسرا ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان سمیت سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

Related posts

تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات،وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل ، مزید تبدیلیوں کا بھی امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment