Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 42 ہزار 671 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 42 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

پاکستان میں خطے کی بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد

Mobeera Fatima

وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری امور کو 100 فیصد ای آفس پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment