Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک معاہدہ ورنہ ایپ بند، کنٹرول بھی ہمارا ہو گا، امریکہ کی چین کو دھمکی

امریکی حکومت نے چین کو خبردار کردیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک کی فروخت کے معاہدے کی منظوری نہ دی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ اگر چین ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیتا ہے تو یہ معاہدہ ہو جائے گا، لیکن اگر وہ رکاوٹ ڈالتے ہیں، تو ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا اور یہ فیصلے بہت جلد ہونے والے ہیں۔

امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ معاہدے کے تحت چین ٹک ٹاک کا ایک چھوٹا سا حصہ رکھ سکتا ہے مگر ٹیکنالوجی امریکیوں کی ہوگی، امریکا کو ٹک ٹاک کے اُس الگورتھم پر کنٹرول حاصل ہونا چاہیے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو چلاتا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Related posts

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل سروس جزوی بند

Mobeera Fatima

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 15 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں

Mobeera Fatima

ڈالر مہنگا،دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment