Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

افغانستان نے سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

افغانستان نے سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لئے ابتدائی 22 رکنی اسکوڈ کا اعلان کردیا ہے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز افغانستان، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سہ ملکی سیریز ختم ہونے کے ساتھ ہی ایشیا کپ کا آغاز ہو جائے گا، ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کئے گئے ا بتدائی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ دو ہفتے تک جاری رہے گا جس کے مکمل ہونے پر حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران،گل بدین نائب، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، نوین الحق، صدیق اللہ، وافی اللہ، ننگیال خروٹی، شراف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمدزئی اور بشیر احمد افغانستان کے ابتدائی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Related posts

‘مودی خالی برتن کیطرح شور مچا رہے ہیں’، پاکستانیوں کا بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب

Mobeera Fatima

متنازع چیک پوسٹ کی تعمیر پر پاک افغان افواج میں فائرنگ ، طورخم سرحد بند

Mobeera Fatima

ایران، بس حادثے میں جاں بحق زائرین کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment