Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یوم استحصال کشمیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں ، مظاہرے

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری دفتر خارجہ آمنہ بلوچ نے کی ، ریلی میں بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔

یاد رہے بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔ 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

Mobeera Fatima

نائیجیریا ، کشتی دریا میں درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ، 60 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ، ہاؤسنگ فنانس میں اوورسیز پاکستانی اور نجی شعبہ بھی شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment