Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا سے پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی۔

عارضی پناہ لینے والے کارڈ ہولڈرز کو پشاور و لنڈی کوتل ٹرانزٹ پوائنٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جاری ہدایت کی روشنی میں صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیہ کے مطابق 31 جولائی کو پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

پی او آر کارڈ ہولڈر کی مدت 30 جون 2025 کو ختم ہو چکی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزا نہ رکھنے والے افغانیوں کا پاکستان میں قیام درست نہیں ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 30 جون سے پاکستان میں مقیم افغان شہری غیر قانونی مقیم تصور کیے جائیں گے۔

Related posts

پنجگور اور چاغی میں آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، سکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ دینے کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment