Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

معاشرے میں صرف عورت ہی کیوں قربانی دے؟ فضیلہ قاضی

سینئراداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ معاشرے میں صرف عورت سے قربانی کی توقع رکھنا ناانصافی ہے، ایک عورت اگراچھی ہے تواسے بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے لیے اچھے مرد کے رشتے کا مطالبہ کرے۔

فضیلہ قاضی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ہاں اچھی عورت وہ سمجھی جاتی ہے جو ہررشتے کی توقعات پر پورا اترے مگرعورت کی اپنی خواہشات اورحق نظراندازکئے جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سب سے آسان کام کسی عورت کی کردارکشی کرنا ہے بلکہ اب مردوں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا ہے، طلاق یا علیحدگی کی صورت میں صرف عورت کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ اگرمرد باحیا عورت کی خواہش کرتے ہیں تو کیا وہ خود بھی اچھے، باکردارمرد ہیں؟ معاشرتی سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

Related posts

آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Mobeera Fatima

اراکین قومی اسمبلی کی مراعات میں اضافہ، ترمیم کثرت رائے سے منظور

Mobeera Fatima

سعودی ائیر لائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی ، عملے اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment