Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید بامشقت ، 20 لاکھ روپے جرمانہ

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ  ، 10 ہزار روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنا دی۔

‎عدالت نے ملزم حامد جلیل کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے معاوضہ بھی محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

‎‎ملزم کے خلاف 2022 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں کرپشن اور بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ‎‎ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد کی پنشن سیونگ بک میں بوگس انٹریاں کی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پنشن سیونگ بُک میں 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔

Related posts

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں، شاہد خاقان عباسی

Mobeera Fatima

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، دوطرفہ تعاون اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

Mobeera Fatima

ترامیم کے ووٹ کیلئے ہمارے ایم این ایز کو 20،20 کروڑ کی آفرز ہوئیں: اسد قیصر کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment