Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین، 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر کی اوسط بارش ریکارڈ، سڑکیں اور گھر زیر آب

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں واقع شہر باوڈنگ میں 24 گھنٹوں کے دوران سال بھر جتنی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق باوڈنگ کے ضلع یی کاؤنٹی میں 447.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جو سالانہ اوسط بارش 500 ملی میٹر کے برابر ہے، ژوژو شہر سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر زیر آب آ گئے، جبکہ ہزاروں افراد کو ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق اب تک متاثرہ شہر کے 6171 گھروں سے 19,453 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق 2020 کے بعد سے بارشوں کی مقدار مسلسل بلند ہو رہی ہے، جو شمالی چین کے موسمیاتی پیٹرن میں واضح تبدیلی کی علامت ہے۔

Related posts

شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

افغان حکومت کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment