Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی کی تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے کراچی میں 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کراچی کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پا رکنگ فیس پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، کراچی ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ بلدیات سندھ کی ہدایت پر پار کنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہو گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شہریوں سے غیرقانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کے ایم سی کے بعد 25 ٹاؤنز کی سڑکوں پر بھی پا رکنگ فیس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پار کنگ فیس مخصوص پلاٹس یا علاقوں میں ہی قانونی طور پر لی جا سکے گی، کے ایم سی کے علاوہ تمام ادارے اب کراچی میں پا رکنگ فیس نہیں لے سکیں گے، سندھ حکومت کی ہدایت پر کراچی کے ہر علاقے میں پارکنگ فیس مفت کردی گئی۔

Related posts

علی امین گنڈاپور کی آج عمران خان سے ملاقات کا امکان

Mobeera Fatima

ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ

Mobeera Fatima

پاکستان کا یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا معاہدہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment