Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں پہلا آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن قائم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے پہلے آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن اور موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ موبائل ایپ اور آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، سیف سٹی میں تعینات عملے کی اولین ترجیح عوامی خدمت ہونا چاہیے، نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مصنوعی ذہانت (AI) سے منسلک کیا جائے۔

آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے، جو مکمل طور پر خواتین اسٹاف پر مشتمل ہے، جس میں کال اٹینڈنٹس، رسپانڈرز اور تفتیشی افسران شامل ہیں۔

آن لائن ویمن پولیس سٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے، خواتین کو ایف آئی آر کے لیے تھانے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ایف آئی آر ان کے گھر پہنچائی جائے گی۔

Related posts

مولانا فضل الرحمن اور عشرت العباد کے درمیان رابطہ ، ملکی صورتحال پر تشویش

Mobeera Fatima

انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری

Mobeera Fatima

بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے ہی جنرل نے پھوڑ دیا، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment