Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی ، پارکنگ میٹرز لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کا نفاذ اور پارکنگ میٹرز لگائے جائیں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے، موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔

Related posts

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

Mobeera Fatima

کراچی میں ای چالان کا آغاز؛ صرف 6 گھنٹے میں ایک کروڑ روپے کے جرمانے

Mobeera Fatima

Leave a Comment