Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زیر التوا اپیل کی بنیاد پر فیصلے پر عملدرآمد روکنا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے ، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کسی اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے کے سبب ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد رک نہیں جاتا، زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے۔

عدالت نے بہاولپور اراضی تنازعہ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ، 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 2010 میں بہاولپور کی زمین سے متعلق تنازعہ شروع ہوا، لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے 2015 میں ریونیو حکام کو ہدایت کی تھی کہ دوبارہ فیصلہ کریں، ایک دہائی گزرنے کے باوجود ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور نے فیصلہ نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ریمانڈ آرڈر پر عملدرآمد میں 10 سال تاخیر ہوئی، ریونیو حکام نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا، اسٹے آرڈر نہیں تھا جو فیصلے پر عملدرآمد سے روکتا۔

فیصلے کے مطابق ریمانڈ آرڈرز کو اختیاری سمجھنا غیر آئینی طرز عمل ہے، اپیل یا نظرثانی کی زیرِ التوا درخواست فیصلے پر عملدرآمد نہیں روکتی، یہ عمل عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے، ، محض زیرِ التوا مقدمے کی بنیاد پر عملدرآمد روکنا قابل قبول نہیں۔

Related posts

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنیکی کوشش ، متعدد دہشتگرد گرفتار

admin

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری

Mobeera Fatima

ٹریژری بلوں کی نیلامی ، 492.9ارب روپے حاصل

Mobeera Fatima

Leave a Comment