Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

فلسطینی ریاست تسلیم کرنا ہماری پالیسی کے منافی ، امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان

امریکا نے اسرائیل مخالف جذبات کا پرچار کرنے کا الزام لگا کر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ یونیسکو سماجی اور ثقافتی سطح پر تفریق پیدا کرنے والی پالیسیوں کو بڑھاوا دیتا ہے اسلئے اس تنظیم میں شمولیت جاری رکھنا ہمارے قومی مفاد میں نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ یونیسکو کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنا سنگین مسئلہ ہے جو امریکی پالیسی کے منافی ہے اور تنظیم میں اسرائیل مخالف موقف پھیلانے کا ذریعہ بنا ہے۔

یونیسکو سے امریکا کی علیحدگی کا اطلاق 31 دسمبر 2026 سے ہو گا ، امریکا نے اپنے فیصلے سے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Related posts

عدالتی جنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، کالے قوانین کا خاتمہ ضروری ہے ، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، سبزی و پھلوں کے نئے نرخ مقرر

Mobeera Fatima

جلائو گھیرائو مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment