راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ، ڈی ایچ اے فیز 5 راولپنڈی میں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔
کار سوار قاضی اسحق اور اس کی بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی، پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
