Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی، گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ میں کیبل فالٹ، پانی کی فراہمی متاثر

کراچی گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ میں کیبل فالٹ کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کے الیکٹرک کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ 18 جولائی کی سہ پہر 3 بجے پیش آیا، اسٹیشن سے پمپنگ مکمل بند ہوگئی ہے، کیبل فالٹ تاحال دور نہیں کیا جا سکا۔

بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل، پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ کیبل فالٹ کی درستگی کے لئے واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں ڈینگی کا ممکنہ پھیلاؤ، تمام لیبارٹریز کیلئے ٹیسٹ فیس مختص کر دی گئی

Mobeera Fatima

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط

Mobeera Fatima

Leave a Comment