Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی  اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی ،، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1794 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 460 پوائنٹس پر ہہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 2285 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی تاریخی حد پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر284 روپے 94 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

ملک بھر میں 17 ہزار مدارس،22 لاکھ 49 ہزار 520 طالبعلم،تفصیلات سینیٹ میں پیش

Mobeera Fatima

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر بارش ، گرمی کی شدت میں کمی

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تولہ ہو گیا

admin

Leave a Comment