Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1728 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ 38 ہزار108 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 36 ہزار 380 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 84 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

عید سے قبل بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ، اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار

Mobeera Fatima

موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment