Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پاک فوج کانوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک فوج نے نوجوانوں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات دینے کا اعلان کردیا۔

32ویں ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں سہیل عدنان نے تاریخی فتح حاصل کی، انہوں نے بھارتی کھلاڑی ایان دنوکا کو شکست دی۔

32ویں ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ یکم سے 5 جولائی تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوئی، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل سے سہیل عدنان کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر کور کمانڈر بہاولپور نے کہا کہ سہیل عدنان جیسے باصلاحیت اور محنتی نوجوان قوم کا فخر ہیں،پاک فوج نے نوجوان کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

ملک میں ووٹرز کی کل تعداد، الیکشن کمیشن نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت مزید 8 روپے مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

آرمی چیف سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment