سٹی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
سی ٹی او مری وسیم اختر نے حالیہ بارش کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک افسران و اہلکار دوران بارش ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ دوران بارش چھتری و برساتی کا استعمال کریں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں دوسرے محکمہ سے مکمل رابطے میں رہیں، سی ٹی او وسیم اختر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پیز / سیکٹر انچارجز دوران بارش خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔
سی ٹی او مری نے کہا کہ شہری بارشوں کے دوران اپنے بچوں کو برساتی نالوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر نقصانات دینے والی جگہوں سے دور رکھیں، دوران بارش سڑکوں پر پیدل سفر کرنے والے افراد کا خیال کریں گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔
