Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان

 پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان کر دیا گیا ، لاہور سے روس تک مال بردار ٹرین چلائی جائے گی۔

دفتر خارجہ حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع کیا جائے گا، پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہو گی جو ایران ، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی ، اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یادر ہے کہ چند دن پہلے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط بھی کیے تھے۔

Related posts

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اجرا کر دیا

Mobeera Fatima

ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment