Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین ایک لاکھ ، 20 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی

 بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 20 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

رائٹرز کے مطابق بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلند ترین سطح کو چھوا ہے، سرمایہ کار اس ہفتے امریکی پالیسی سازوں کی جانب سے متوقع قواعد و ضوابط کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، جو کرپٹو کرنسی کی صنعت کو درکار ضابطہ کار فراہم کریں گے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان اس ہفتے کئی بلوں پر بحث کرے گا جن کا مقصد ڈیجیٹل اثاثہ انڈسٹری کے لیے جامع قانونی فریم ورک بنانا ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے خود کو کرپٹو صدر کہا ہے، بھی اس شعبے کے حق میں قوانین کی اصلاح پر زور دے رہے ہیں۔

2025 میں بٹ کوائن کی قیمت میں اب تک 29 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات دیگر کرپٹو کرنسیوں پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

Related posts

ٹانک اور خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20کلو کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment