Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن ، خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کے معاملے کی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے وکلا پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔

پیپلز پارٹی کے وکیل نئیر بخاری نے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ جے یو آئی اور ن لیگ کے درمیان ہے، ن لیگ کا دعویٰ ہمارے خلاف نہیں، یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے، ہمارا اس پر کوئی تنازع یا معاملہ نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے وکیل نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ہم ایک سیٹ جیتے ہیں، جب انتخابات ہوئے اس کے بعد کی صورتحال کے مطابق سیٹیں دی جانی چاہیے۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ہوم اسٹے ٹورازم منصوبہ، خیبرپختونخوا حکومت کا 30 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

عمران خان نے گلے لگایا ، گلے شکوے دور ہو گئے ، شیر افضل مروت

Mobeera Fatima

Leave a Comment