Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی معطلی، حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق رانا ارشد، سمیع اللہ خان، احمد اقبال، علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی شامل ہیں۔

اپوزیشن لیڈر بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مذاکراتی کمیٹی کے نام دیں گے، اپوزیشن کو مذاکرتی کمیٹی کے نام آج ا سپیکر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن اتوار کو ہو گا، حکومتی اتحاد اور اپوزیشن مذاکرات کامیابی پر سفارشات مرتب کریں گے۔

اسپیکر  نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کردیا تھا، مذاکرات کامیاب ہونے پر اسپیکر اپوزیشن کے خلاف ریفرنس ڈراپ کردیں گے۔

Related posts

ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment