Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے افغانستان کے سفیر نے  ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شعبہ زراعت میں بھی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے افغانستان میں کینسر اسپتال کے قیام میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زبان، نسلی، قبائلی اور مذہبی رشتے موجود ہیں، بیرونی طاقتوں کے مذموم عزائم کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نسلوں کو محفوظ، مستحکم اور پرامن مستقبل فراہم کرنے کیلئے مشترکہ کام کرنا ہو گا، خیبر پختونخوا حکومت افغان عوام کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Related posts

سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

Mobeera Fatima

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

Mobeera Fatima

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی پیش رفت

Mobeera Fatima

Leave a Comment