مہنگائی سے پریشان عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا، چینی کی قیمت بڑھ گئی۔
چینی کے فی کلو نرخ 200 روپے کلو تک پہنچ گئی، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔
ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور میں بھی چینی کے فی کلو نرخ میں 10 روپے مزید اضافہ ہو گیا ہے، فی کلو قیمت 200 روپے ہو گئی ہے، چینی کی 50 کلو بوری کے نرخ میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
پشاور میں چینی کی 50 کلو بوری کے نرخ 9500 سے بڑھ کر 10 ہزار روپے ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ میں بھی چینی کے فی کلو نرخ میں 10 سے 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، چینی کے فی کلو نرخ 180 سے بڑھ پر 195 روپے ہو گئے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اشیا خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے۔
