Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

5 گیندوں پر 5 وکٹیں، آئرش کھلاڑی نے ریکارڈ بنا دیا

پانچ گیندوں پر 5 وکٹیں، آئرش کھلاڑی کرٹس کیمفر نے ریکارڈ بنا دیا۔

آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منسٹر ریڈز کیجانب سے کھیلتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پروفیشنل کرکٹ میں کارنامہ انجام دے دیا۔

وہ پروفیشنل کرکٹ میں لگاتار 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، ایک موقع پر نارتھ ویسٹ وارئیرز کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے تھے لیکن کرٹس کیمفر کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے باقی پانچ کھلاڑی پانچ گیندوں پر آؤٹ ہو گئے۔

انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، واضح رہے کہ 2021 ء میں آئرش کھلاڑی کرٹس کیمفر چارگیندوں پرچار کھلاڑی آؤٹ کر چکے ہیں۔

Related posts

دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شیری رحمان

Mobeera Fatima

جذباتی تعلق ٹوٹنے پر مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں، مشال خان

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمان کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment