Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہم اپنی سرزمین کو فتنہ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت فتنہ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے، ہم اپنی سرزمین کو فتنہ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔

صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

Related posts

بلوچستان میں بارشوں سے 16 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ائیر لائن کا ریٹرن ٹکٹ خریدنا لازمی قرار

Mobeera Fatima

چینی ہیکرز نے امریکی شہریوں کا میٹا ڈیٹا چوری کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment