Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

آج حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آخری دن ہے

آج حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کرا چکے ہیں، گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی۔

واضح رہے کہ رجسٹریشن کرانے والے ہی حج کے اہل تصور ہوں گے، رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کئے جائیں گے۔ رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اعداد و شمار کے بارے میں سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

فریکچر کی تصدیق، صائم ایوب چھ ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment