Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مری کا موسم شدید خراب، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات

مری کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور دھند چھا گئی، مری کا موسم خراب ہونے پر مقامی افراد اور سیاحوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مری میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں سے کہا ہے کہ ندی نالوں سے دور رہیں، طغیانی کا خطرہ ہے۔

سیاحوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ بارش اور دھند میں گاڑیوں میں فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں۔

ضلعی انتظامیہ مری کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مری میں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مری سمیت شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

ہنڈی ، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، وزیر داخلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment