Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان لوئر میں آج ایک روزہ مکمل کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں ضلعی انتظامیہ نے آج ایک روزہ مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ناصر خان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے, کرفیو کے دوران راغزئی میں بازار صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے.

ڈپٹی کمشنر کے مطابق  ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہوگا تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی کم از کم 50 میٹر دور روکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

8 اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment