Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیل کے دوبارہ حملے کا خدشہ ، ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

 اسرائیل کے دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہو گی۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز تیار کھڑے ہیں، اس بار جنگ میں قدس فورس، نیوی اور آرمی کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے بھی اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں 28 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

Related posts

عمران خان کی سہولت کاری ، اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بھی تفتیش

Mobeera Fatima

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.4 روپے پر برقرار

Mobeera Fatima

کوئٹہ، ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment