پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر 2026-2025 میں بڑی تبدیلیاں کر دیں۔
گزشتہ سال متعارف کرائے گئے چیمپئنز کپ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، چیمپئنز کپ میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ شامل کیے گئے تھے ، گزشتہ سال چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ون ڈے کپ کا انعقاد ہوا تھا۔
اس کے علاوہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد بھی کم کر دی ، قائداعظم ٹرافی 2026-2025 میں کل 8 ٹیمیں مدمقابل آئینگی ، 6 ٹیمیں براہ راست اور حنیف محمد ٹرافی کی فائنلسٹ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہونگی ، قائداعظم ٹرافی 2025-2024 میں 16 ریجنز کی 18 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کی تعداد 3 سے بڑھا کر 4 کر دی ، ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس میں پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ ٹو کے علاوہ گریڈ 3 شامل کیا گیا ہے۔