پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کا شکار ہو کر امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔
ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کی ہے کہ حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم کے مطابق فاسٹ باؤلر انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 8 میچوں میں 17 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انجری کی وجہ سے حارث رؤف کی رواں ماہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے، وہ کم از کم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں،اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔