Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ، آمریت کے اندھیروں کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا ، بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کوعوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ہم سب کو مل کر آمریت کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہو گا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن، پُرامن اور جمہوری پاکستان دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت اور آئین کی بالادستی کو اپنایا جائے۔

Related posts

پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

Mobeera Fatima

گورنر نے علی امین کے استعفے پر دستخطوں کے فرق کا اعتراض اٹھا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment