Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویسٹ انڈیز کا شائقین کو ایک کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔

ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2  ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے۔

Related posts

اسرائیل یا امریکہ نے حملہ کیا تو طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث پھر ملتوی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment