Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت، آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شہباز شریف کی موجودگی میں وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھا، وزیرِ اعظم اور آذری صدر کی آج خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔

حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔

Related posts

ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے، سارہ خان

Mobeera Fatima

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکہ مکرمہ آمد، مسجد الحرام میں نماز تراویح ادا کی

Mobeera Fatima

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment