Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال، انڈس ہائی وے پر سیکیورٹی تک نہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایم ایم عتیق شاہ نے جنوبی اضلاع میں سڑکوں کی صورتحال، نیشنل ہائی وے کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں انڈس ہائی وے کی خراب صورتحال پر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے این ایچ اے کو 90 دن کے اندر انڈس ہائی وے مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ میں جنوبی اضلاع کی سڑکوں کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی وے پر کبھی کام مکمل نہیں ہوتا، ہر وقت جاری رہتا ہے، یہ اب نہیں چلے گا۔

عدالت نے این ایچ اے کو 90 دن میں سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا حکم جاری کیا اور واضح کیا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے این ایچ اے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنا فنڈز درکار ہے، بتائیں، انڈس ہائی وے پر سفر کرنا مشکل ہے، این ایچ اے حکام نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث انڈس ہائی وے تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات، آئی سی سی وفد آج پاکستان پہنچے گا

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں، مشیرِ خزانہ کے پی

admin

Leave a Comment