Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سرکاری ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس نہ کرنے سے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کو کروڑوں روپے کا نقصان

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور تجربہ ناکام، محکمہ سیاحت کو 9 کروڑ 98 لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

صوبے میں 33 سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو 3 سال کے دوران آؤٹ سورس نہیں کیا گیا، محکمہ سیاحت کوسرکاری ریسٹ ہاؤسز آؤ ٹ سورس نہ کرنے سے 9 کروڑ 98 لاکھ روپے کانقصان ہوا۔

دستاویزات کے مطابق سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس نہ کرنے سے 6 کروڑ 68 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ ریسٹ ہاؤسز کی مرمت پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے 2022 میں سرکاری ریسٹ ہاؤ سز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب تمام ریسٹ ہاؤسز متعلقہ اداروں کو واپس کیے گئے ہیں۔

مشیر سیاحت خیبر پختونخوا نے کہا کہ ریسٹ ہاؤ سز واپس کرنے کا فیصلہ کابینہ نے کیا، انہوں نے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان پر بات کرنے سے گریز کیا۔

Related posts

پیپلز پارٹی لابیز کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے،وزیر اعظم :چیئرمین کی سرزنش

admin

تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment