Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے، ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن اسکیم آفر کی جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں متعلقہ حکام کی نگرانی میں سامان واپس یا نیلام کیا جائے گا۔

Related posts

ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کی اجازت دے دی

Mobeera Fatima

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی

Mobeera Fatima

صفائی نہ کرنے والوں پرجرمانے، مریم نوازکا کوڑے سے توانائی بنانے کا جامع پلان طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment